عبادتوں ميں نيت كي اهميت و كيفيت

بسم الله الرحمن الرحيم


عبادتوں ميں نيت كي اهميت و كيفيت


الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد المرسلين نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين أما بعد

حضرات !

ايك شخص نهر كنارے بيٹھا تھا۔ اذان سن كر كھڑا هوا كه نماز كے لئے جا سكے۔ اچانك توازن بگڑ گيا اور وه نهر ميں گر گيا۔ اب اٹھ كر وه سوچتا هے كه وضو ميں چهره هاتھ اور پير هي تو دھوئے جاتے هيں۔ جو نهر ميں گرنے كے سبب ميرے دھل گئے۔ لهذا يهي ميرا وضو هو گيا۔ آپ كا كيا خيال هے؟!

ايك شخص فجر سے پهلے كسي كام ميں لگ جاتا هے۔ پورا دن بنا كھائے پيئے گزار ديتا هے۔ اس دوران كوئي ايسا كام نهيں كيا هوتا هے جو روزه كو توڑ دے۔   جب سورج غروب هونے لگا۔ تو اسے خيال آيا كه كيوں نه ميں افطاري كر لوں روزه كا ثواب مل جائے گا۔ اس پر آپ كيا سوچتے هيں؟!

در اصل يهي وه مقامات هيں جهاں  نيت كي بات آتي هے۔ اور كسي بھي عمل ميں نيت كي اهميت اجاگر هوتي هے۔  جهاں عبادت اور عادت ميں امتياز مشكل هو جائے۔كه آپ نے يه كام عادة دنياوي روٹين كے مطابق كيا هے۔ يا عبادة ارادي طور پر الله كي رضا كے لئے كيا هے۔ آپ كو وهي ملے گا جس اراده مقصد يا نيت سے آپ نے اس عمل كو  كيا هے۔

اسلام اس طرح كے اعمال كو اپنانے سے انكار كرتا هے۔ جو كسي اور مقصد سے كيا گيا۔ بعد ميں اسلام كا ليبل لگانا چاهتا هے۔ اپنا كام پورا كرنے كے مقصد سے بھوكا پياسا رها هے۔  نه كه الله كو راضي كرنے كي نيت سے۔ هاتھ پير توازن بگڑ كر گرنے سے عادة دھل گئے۔نه كه قصدا  وضو كے اراده سے۔  لهذا نه تو نهر ميں گرنے سے شرعي وضو هوا۔   نه هي كام كي وجه سے دن بھر بھوكا پياسا رهنا روزه شمار كيا جائے گا۔

مگر جو شخص تراويح پڑھ كر جلدي سو جاتا هے۔ تاكه وه سحري كے لئے بيدار هو سكے۔ فجر سے پهلے اٹھ كر سحري كرتا هے۔ پھر اذان فجر سے قبل امساك كر ليتا هے۔ يه سارے كام هي اس كي نيت كے بدولت هيں۔  پھر زبان سے بولنے كي كيا ضرورت هے۔

يهي وجه هے كه اگر كوئي سحري ميں بيدار نه هو سكا۔ اور فجر كي نماز ميں اس كي آنكھ كھلي۔ تو بھي اس كا روزه درست هوا۔ كيوں كه تراويح پڑھ كر سحري كے لئے بيدار هونے كي نيت سے جلدي سو جانا هي اس كے روزه كي نيت تھي۔ لهذا اس كا روزه درست هوا۔

آنكھ ديكھتي هے۔ كان سنتا هے۔ ناك سونگھتي هے۔ منه بولتا هے۔ آنكھ سے سونگھ نهيں سكتے۔ كان سے بول نهيں سكتے۔ ناك سے سن نهيں سكتے۔ اور منه سے ديكھ نهيں سكتے۔ هر  أيك عضو  كا اپنا كام هے۔ اور اس كا م كا اپنا نام هے۔ بولنے كو سونگھنا يا ديكھنے كو سننا نهيں كها جاتا۔

اسي طرح دل كا كام سوچنا سمجھنا كسي نتيجے تك پهونچنا پھر اسے كرنا نه كرنا  يا پھر ماننا يا نكاردينا هے۔ يه كام صرف دل كا هے۔ ناك كان منه يا جسم كے كسي دوسرے عضو سے يه كام نهيں هو سكتا۔  اور دل كے اس كام كا نام "أراده" يا "نيت" هے۔  اور چوں كه يه قلبي عمل هے۔ لهذا منه سے بولنے كي طرح نيت كو كوئي سن نهيں سكتا۔ اسي لئے كها جاتا هے كه اس كي نيت ميں كيا هے الله هي بهتر جانتا هے۔

دل كے اس أراده اور نيت كا اسلام ميں خاصا مقام هے۔ بلكه اعمال كا دار ومدار هي أراده ونيتوں پر ركھا گيا هے۔ حضرت عمر بن خطاب رضي الله عنه سے مروي هے كه رسول الله ﷺ كا ارشاد هے: " إنما الأعمال بالنيات وإنما لكل امرئ ما نوى "  أخرجه البخاري يعني اعمال كا دار ومدار نيتوں پر هے۔ اور هر شخص كے لئے وهي هے جس كي اس نے نيت كي هے۔ اگر    كوئي شخص روزه كي نيت سے دن بھر بھوكا پياسا  رها تاكه الله اس سے راضي هو۔ تو اس كے لئے اس بھوك پياس ميں الله كي رضا  هے۔ اور اگر كوئي صحت يا علاج  كي نيت سے بھوكا پياسا  رها هے۔ تو اس كو صحت هي ملے گي الله كي رضا يا اجر وثواب نهيں۔

 عبادتوں ميں نيت كو ضروري قرار دينے  كا أيك هدف تو يه هے۔ كه  سارے اعمال مقصوده جو الله كي رضا كے لئے كئے جائيں۔ انھيں رياء وسمعه يا دنياوي أغراض ومقاصد سے بچاتے هوئے محض الله كے لئے خالص كر ديا جائے۔ اور اسي كا حكم ديا هے۔  الله سبحانه كا ارشاد هے:  ﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ"سورة البينة: 5"      ترجمه معاني: انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں۔

جب كه غير ارادي طور پر عادةً  انجام ديئے جانے اعمال سے الگ كرنا بھي أيك مقصد هے۔ تاكه اس عمل كو بالقصد والاراده الله كو راضي كرنے كےلئے  كئے گئے اعمال يعني عبادتوں كي فهرست ميں داخل كيا جا سكے۔ مثلا أيك شخص كے پاس كھانے پينے كي كوئي چيز نهيں تھي۔ اس وجه سے وه دن بھر روزه توڑنے والے امور سے عادة  بچا رها۔ جس سے اسے كوئي اجر وثواب نهيں ملنے والا۔ كيوں كه اس كا بھوك پياس سهنا عادة هے۔ اور يه ايك دنياوي عمل هے۔  مگر دوسرا شخص جو الله كي رضا كے أراده سے روزه كي نيت كرتا هے۔ اور دن بھر روزه توڑنے والے امور سے بچتا هے۔ اس كا بھوكا پياسا رهنا عادة نهيں بلكه قصدا وإرادة الله كي رضا كے لئے هے۔ اس لئے وه اجر وثواب كا مستحق هے۔ اور جس عمل سے اجر وثواب ملے۔  شريعت اسلاميه  ميں اسي كو عبادت كها جاتا هے۔

﴿وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا﴾ "سورة النساء: 114"  ترجمه معاني: اور جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے ارادے سے یہ کام کرے اسے ہم یقیناً بہت بڑا ثواب دیں گے۔

إسلامي نقطۀ نظر سے كوئي بھي كام اس وقت تك عبادت كے زمرے ميں شمار نهيں كيا جا سكتا۔ جب تك وه كام ارادي طور پر خالص الله كي رضا كے لئے نه كيا جائے۔ خواه وه نماز روزے هي كيوں نه هوں۔ اور جب بالقصد والاراده محض الله كي رضا كے لئے كوئي كام انجام دينے كي نيت كر لي گئي۔ تو اب اس عمل كو جناب باري ميں قبول هونے كے لئے يه ضروري قرار ديا گيا۔ كه اس عمل كي بنياد كو  رسول الله ﷺ  سے ثابت كيا جائے۔ اور معلم انسانيت ﷺ هي كي رهنمائي اور انھيں  كے طور طريقے پر انجام ديا جائے۔

الله سبحانه كا ارشاد هے: ﴿فَمَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا"سورة الكهف: 110 "  ترجمه معاني: تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔

واضح رهے كه جب نيتوں پر هي اعمال كے جزاء وسزا كا دار ومدار هے۔ تو پھر يه بھي واضح هونا چاهئے كه كسي بھي عمل كو شروع كرنے سے قبل هي نيت هوني چاهئے۔ كيوں كه اس عمل كي نبياد هي نيت ٹھهري، تو بغير اساس اور بنياد كے كسي عمل كي ديوار كيسے كھڑي كي جا سكتي هے۔ لهذا عمل شروع كرنے سے پهلے هي نيت كريں۔ پھر عمل شروع كريں۔  ظاهر هے گزرے هوئے عمل كي نيت كرنا كيسے ممكن هوگا۔ اس لئے بھي كه حضرت حفصه رضي الله عنها كي حديث ميں رسول الله ﷺ نے فرمايا هے: " لا صيام لمن لم ينو الصيام من الليل "أخرجه السنن الأربعة"  كه جس نے رات سے هي نيت نه كر ركھي هو اس كا روزه نهيں هوا۔

طلوع فجر سے روزه كي شروعات هوتي هے۔ لهذا اس سے پهلے پهلے نيت كر ليني ضروري هے۔ البته نفلي روزوں ميں دن طلوع هونے تك نيت كرنے كي گنجائش هے۔ اور اس كے لئے مستقل دليل موجود هے۔ حضرت عائشه رضي الله عنها كے گھر ميں داخل هوتے۔ اور دريافت فرماتے: كيا تمهارے پاس غداء (دو پهر كا كھانا) هے؟  تو ميں كهتي: نهيں! تو آپ ﷺ فرماتے: "إني إذا صائم"  پھر تو ميں روزه رها۔  "أخرجه مسلم"

كچھ لوگ نيت كے الفاظ عربي ميں "نويت أن أصلي...  بصوم غد نويت ..."  وغيره ۔ اور جنھيں عربي نهيں آتي وه اپني اپني زبان ميں منه سے بول كر نيت كرتے هيں۔  در اصل وه سوچتے هيں كه دل كے اراده كو مزيد مستحكم كرنے كے لئے زبان سے بول دينے ميں كيا حرج هے۔ مگر وه يه بھول جاتے هيں كه اس سے زياده حرج كي بات كيا هوگي۔ كه يه الله كے رسول ﷺ كا طريقه نهيں هے۔ جنھوں نے چھوٹي سے چھوٹي بات كو بھي هميں بيان كرنا نهيں بھولا۔ جس ميں تھوڑا هي سهي خير كا پهلو هو۔ پھر نيت تو اتني اهم هے۔ اس كي دعاء يا الفاظ آپ ﷺ كيسے بھول گئے۔  اور بھول هي گئے تو الله سبحانه نے كيوں نهيں ياد دلايا۔ جب كه الله سبحانه نے اپنا پيغام اس كے بندوں كو پهنچا نے كے لئے هي آپ ﷺ كو بھيجا تھا ۔ مزيد   اس پر كئي باتيں قابل غور هيں:

1 -  جو الفاظ وه ادا كرتے هيں۔ ان كا وجود قرآن واحاديث تو دور كسي بھي معتبر كتاب ميں نهيں هے۔ صحابه وتابعين ائمه ومحدثين يا سلف صالحين ميں سے كوئي بھي اس كا قائل نهيں هے۔ نه هي ان ميں سے كسي نے  زبان سے نيت كرنے كو جائز قرار ديا هے۔

2 -   نيت كرنا بھي ايك عبادت هے۔ اور عبادتيں توقيفي هوا كرتي هيں۔ لهذا اس عمل كو رسول الله ﷺ كي رهنمائي ميں هي ادا كيا جائے گا۔ من چاهي عبادت بنا كر من مانے طريقے سے ادا كرنا اسلام نهيں هے۔

3 -  يه عمل دين ميں اضافه اور نئي ايجاد هے۔ جس كا وجود اسلامي دستاويز ميں نهيں ملتا۔  اور جو چيز دين ميں نئي هو وه بدعت هے۔ اور بدعت قابل رد هے۔  بدعت گمراهي هے۔ بدعت سے عمل هي ضائع هو جاتا هے۔ چه جائيكه زياده اجر وثواب ملے۔

4 – يه عمل دين ميں تشدد هے۔ اور نبي ﷺ نے دين ميں تشدد برتنے والوں كي هلاكت كي خبر دي هے۔ نيز  اپنے اوپر دين ميں سختياں پيدا كر لينا اهل كتاب يهود ونصاري كي روش هے۔

خلاصۀ كلام

ü  كوئي بھي عمل شروع كرنے سے پهلے  نيت كي جائے۔

ü  نيت كرنا دل كا كام هے۔لهذا دل سے هي اراده كر ليا جائے۔

ü  نيت كے كوئي الفاظ يا دعاء  وارد نهيں هيں۔ نيت صرف ايك سوچ هے۔

ü  اعمال كا دار ومدار نيتوں پر هے۔ جس مقصد اور  نيت سے انجام ديا جائے وهي حاصل هوگا۔

ü  كسي بھي عمل كے قبول هونے كے لئے ضروري هے كه اخلاص نيت كے ساتھ ادا كيا جائے۔