اسلام ميں حقوق كا مفهوم اهميت اور أنواع وفوائد ( حقوق العباد )

 بسم الله الرحمن الرحيم

اسلام ميں حقوق كا مفهوم اهميت اور أنواع وفوائد

حقوق العباد )


حقوق كسے كهتے هيں؟!

مادي يا معنوي چيز كا أيك مقرر حصه جو دوسرے كے ذمه هو، اسے هم حقوق كهه ليتے هيں۔ مادي جيسے بيوي  كا نان نفقه اور سكنى مرد كے ذمه هے۔ تو اسے شوهر پر  بيوي  كا  حق كها جائے گا۔ معنوي جيسے بيوي پر الله سبحانه نے شوهر كو أيك درجه إضافي عطا كيا هے۔ لهذا شوهر كے اس اعلى مقام كو بيوي پر اس كا حق كها جائے گا۔

حق كا لغوي مفهوم:

مقرره قطعي اور حتمي طور پر ثابت شده چيز كو "حق" كها جاتا هے۔ جس پر كوئي شك وشبه نه هو۔ اور يه باطل كا ضد هے۔ يهي مفهوم الله سبحانه كے كلام ميں هے: ﴿وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ﴾ (سورة البقرة: ٤٢) يعني: اور حق کو باطل کے ساتھ خَلط مَلط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے۔ اسي طرح "حق اليقين" كا مفهوم بھي هے:  جيسا كه الله سبحانه كے كلام ميں هے:  ﴿فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ﴾ (سورة الذاريات: ٢٣)  يعني: آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو۔  حق كا لفظ عدل ومساوات، واجب اور مقدار معين كے معاني بھي ادا كرتا هے۔

اصطلاح ميں:

"فريق اول كو فريق ثاني سے مادي يا معنوي چيز كا معين مقدار دلانا" هے۔  اور دلانے كے لفظ سے اشاره ملتا هے كه اس كي تعيين كرنے والي كوئي طاقت يا اتھارٹي هے۔ جو فريق ثاني كے انكار كرنے پر اسے سزا دينے كي  قدرت ركھتي هے۔ خواه وه دنياوي قانون اور سسٹم هو،يا  اسلامي قوانين اور الوهي طاقت هو۔ اس معنى پر حقوق كے تعين اور اس كے تحفظ ميں قدرت كي ذات هي كار فرما هے۔ وهي اس كي مقدار كا تعين كرنے والا قانون ساز هے۔  اس كي تنفيذ كرانے پر مكمل دسترس ركھنے والا هے۔  اور كوتاهي برتنے والوں كو سزا دينے پر قادر بھي هے۔ يه مفهوم  اس لئے بھي متبادر هے كه يه الله سبحانه كے مقدس نام "الحق" سے ماخوذ هے۔  

عموما حقوق كي ادائيگي پر مكافات عمل كا ذكر ملتا هے۔ اور يهي عدل كا تقاضه هے۔ جب فريق اول نے اس پر عائد فريق ثاني كے حقوق ادا كر ديئے۔ تو اب فريق ثاني پر اس كے بھي كچھ حقوق بن گئے۔ يعني اخذ وعطاء، لين اور دين كا معامله هوتا هے۔  جب اپنے ذمه دوسرے كا حق ادا كر ديا تو اب وه اس سے اپنا حق لينے كا مستحق اور مجاز بن گيا۔ حكومت كو مستحكم بنانے كا حق ادا كر ديا هو تو اب حكمراں سے اپنا حق طلب كرنے كي صلاحيت مل گئي۔ گھوڑے كو چاره كھلانے كا حق ادا كر ديا هو تو اب اس پر بوجھ ڈالنے كا حق مل گيا۔ بيوي كا حق مهر ادا كر ديا هو تو اب اس پر حق جتانے كا موقعه مل گيا۔ وعلى هذا !

قابل ذكر يه هے كه جب تك دوسرے كا حق ادا نه كر دے تب تك اس سے اپنا حق مانگنے كي كوئي تك نهيں بنتي هے۔  البته يه بھي ياد رهے۔ كه حقوق كي ادائيگي محض اپنا حق حاصل كرنے كے لئے هي نهيں، بلكه قانون شريعت كي پاسداري اور الله سبحانه كے حكم كي تعميل هے۔ لهذا دوسرے كا حق جو اپنے ذمه هے اسے اپنا فريضه سمجھ كر هر حال ميں ادا كريں۔ خواه اپنا حق اس سے ملے يا نه ملے۔ اس سے اس كے كئے كا حساب الله سبحانه اسي سے لے گا۔ آپ كا اپنا فرض ساقط هو گيا اور آپ اس سے سبكدوش هو گئے۔ آپ كے عمل كا  اجر متحقق هو گيا۔

vحقوق كي ادائيگي كے بعض فوائد

آپسي حقوق وواجبات كي اس لڑي كو كما حقه باقي ركھا گيا۔ اور هر أيك نے اپنے ذمه وارد  دوسرے كےحقوق  ادا كر ديئے۔ تو  اس كا فائده نه صرف افراد بلكه سماج كو بھي بھرپور ملے گا۔ بعض فوائد يه هيں:

ü  لوگ جو اپني زندگي كا هدف اور مقصد متعين كئے هوں گے۔ ان تك رسائي ميں كافي حد تك مدد ملے گي۔

ü  لوگ اپنے دلوں ميں راحت واطمينان محسوس كريں گے۔ اور اپنے حق كے ضائع هونے كا خوف وخطر نه هوگا۔

ü  سماج اور معاشره اقدار وايثار كے جذبے كے ساتھ  أيك هي لڑي ميں پرو كر مضبوطي سے قائم رهے گا۔

ü  معاشره اور اس كے افراد ميں آپسي  قدر ومنزلت اور پيار محبت پنپے گي۔

ü  پورا سماج أيك مثالي معاشره بن كر ابھرے گا۔ پھلے پھولے گا۔ آپسي مدد كے سبب مزيد  ترقي كرے گا۔

vحقوق كي پامالي كے نقصانات

ü  لوگ اپني زندگي ميں قلق اضطراب اور بے اطميناني كا إحساس كريں گے۔  بے اعتمادي كا إحساس حاوي رهے گا۔

ü  لوگوں كو اپني زندگي كے اهداف پر عمل  ميں ركاوٹيں پيش آئيں گي۔ نه هي ان اهداف تك رسائي آسان هو گي۔

ü  پورا سماج اور معاشره ٹوٹ پھوٹ بكھراؤ بے اعتمادي اور عدم اطميناني كا شكار هوگا۔

ü  پورے سماج اور معاشره كے لوگوں ميں بغض وحسد كينه كپٹ اور عداوت ودشمني كا راج هوگا۔ اچھے لوگ ضائع هو جائيں گے۔ اور آگے بڑھنے والوں كا پير كھينچا جائے گا۔

سوئيٹر بننے والے كو آپ نے ديكھا هوگا۔ كس خوبصورتي كے ساتھ أيك دھاگے كو دوسرے دھاگے سے پروتا هے۔ اور هر دو دھاگے آپسي تفاهم كے ساتھ أيك دوسرے كو پكڑے اور جكڑے هوتے هيں۔ هر دو اپنے اپنے عهدو پيماں كو پورے كر رهے هوتے۔ أيك دوسرے كے حقوق ادا كرتے هوئے آپسي  مددگار ثابت هوتے هيں۔ اس دلآويز تال ميل كے درميان سے أيك خوبصورت سوئيٹر تيار هو كر سامنے آ جاتا هے۔

در حقيقت اپنے حصے كے فريضے كو ادا كرتے هوئے دوسرے كو تعاون كر جانا هي اپنے ذمے اس كے حقوق كي ادائيگي هے۔  اور يهي وه مركزي نقطه هے جو كائنات كے نظم ونسق كو سنبھالنے ميں ممد ومعاون هے۔

موبائل كو هي ديكھ ليں۔ بے شمار چھوٹے بڑے كل پرزوں سے جڑے  بهترين مثال هے۔ هر پرزه اپنا كام صحيح سے كر رها هے تو موبائل كام كر رها هے۔ كيوں كه هر پرزے كا اپنا كام هي دوسرے پرزے كا حق ادا كر رها هے۔ اور سب كي مجموعي كوششوں سے هي موبائل كي دنيا آباد هے۔ جس دن أيك پرزه اپنا كام كرنا بند كر دے۔ اس دن موبائل هي معطل هو جائے گا۔ كيوں كه دوسرے پرزوں كو اس پرزه كا سپورٹ اور حق ملنا بند هو گيا۔

كيا اتني وسيع وعريض دنيا،  اس كي فضاؤں ميں تير رهے اربوں كھربوں سيارے اور نجوم وكواكب، جو كبھي آپس ميں نهيں ٹكراتے۔﴿  لَا الشَّمْسُ يَنبَغِي لَهَا أَن تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ﴾ (سورة يس: ٤٠)   نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پرآگے بڑھ جانے والی ہے، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں۔ اس ميں بسنے والے هزاروں مخلوقات،  جو هزاروں سال سے منظم زندگي گزارتے چلے آ رهے هيں۔  ﴿وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُم مَّا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِن شَيْءٍ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ﴾ (سورة الأنعام: ٣٨)  اور جتنے قسم کے جاندار زمین پر چلنے والے ہیں اور جتنے قسم کے پرند جانور ہیں کہ اپنے دونوں بازوؤں سے اڑتے ہیں ان میں کوئی قسم ایسی نہیں جو کہ تمہاری طرح کے گروه نہ ہوں، ہم نے دفتر میں کوئی چیز نہیں چھوڑی پھر سب اپنے پروردگار کے پاس جمع کئے جائیں گے۔   كيا يه سب بغير كسي أصول وضابطے، بنا اندماج وانسجام، تعاون وتفاهم سے خالي اور أيك دوسرے كي مدد وحقوق كي ادائيگي كئے بغير ممكن تھا؟!  ﴿رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَـٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (سورة آل عمران: ١٩١)  اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ بے فائده نہیں بنایا، تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔

خالق كائنات نے اس دنيا كو گوناگوں  هزاروں مخلوقات  سے مزين أيك  خوبصورت وجود بخشا۔ كيا كبھي آپ نے سوچا كه الله سبحانه نے هر مخلوق كو أيك دوسرے سے پرو كر كس قدر منظم ومستحكم موتيوں كا هار كس  أصول كي بنياد پر قائم كيا؟! يقينا سوچنے والوں كے لئے اس ميں عجائب وغرائب هيں۔ ﴿الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّـهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾ (سورة آل عمران: ١٩١) جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں وزمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے ہیں۔

باهمي ارتباط وانسلاك، تعاون وتفاهم،تعاهد وتعاقد اور عهد وپيماں كي ادائيگي اس نظم ونسق كو باقي ركھنے ميں انتهائي مدد گار هے۔ هر أيك اپنے طے شده مقرر كام پر لگا هے۔ وهي اس كا فريضه وهي هدف اور وهي اس سے مطلوب هے۔ وهي اس پر خالق كا حق هے۔ جس حق كي ادائيگي ميں كائنات كا نظم ونسق جاري هے۔﴿وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ﴾ (سورة الأنبياء: ٣٣)  وہی اللہ ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے مدار میں تیرتے پھرتے ہیں۔

﴿خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ يُكَوِّرُ اللَّيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى أَلَا هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ﴾ (سورة الزمر: ٥) نہایت اچھی تدبیر سے اس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا وه رات کو دن اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا رکھا ہے۔ ہر ایک مقرره مدت تک چل رہا ہے یقین مانو کہ وہی زبردست اور گناہوں کا بخشنے والا ہے۔

·      خالق اور مخلوق كے مابين حقوق:

خالق كے حقوق بلاشبه  مخلوق پر هيں۔  البته مخلوق كے سبھي اعمال جو خالق كے لئے كئے جائيں وه شكرانے كے لئے هوں گے۔ مكافات عمل ميں خالق پر  كوئي چيز واجب نهيں هو گي۔

واضح رهے كه شريعت اسلاميه كے مكلفين هزاروں مخلوقات ميں سے محض انسان اور جنات هي هيں۔ لهذا قانون حقوق بھي محض انسان اور جنات پر هي نافذ العمل هے۔ الله سبحانه تو بے نياز هے۔ وه كسي كا محتاج نهيں بلكه  كائنات اس كا محتاج هے۔

حديث معاذ:  عن مُعاذ بن جبلٍ قال: "كنتُ رديف النبيِّ ﷺ على حمارٍ فقال لي: يا معاذ! أتدري ما حقّ الله على العباد؟ وما حقّ العباد على الله؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: فإنَّ حقَّ الله على العباد أن يعبدوه ولا يُشركوا به شيئًا، وحقَّ العباد على الله أن لا يُعذِّب مَن لا يُشرك به شيئًا، قلت: يا رسول الله، أفلا أُبشر الناس؟ قال: لا تُبَشِّرهم فيتَّكلوا "متفق عليه.

مذكوره حديث ميں وارد: "حق العباد على الله"   كا مفهوم يه نهيں كه ان كو عذاب سے بچانا الله پر واجب هے۔ بلكه اس كا مفهوم الله كے اضافي  احسان كي صلاحيت حاصل كر لينا هے۔ جس سے مزيد احسان كرتے هوئے الله سبحانه اسے  عذاب سے بچا لے گا ۔ اور اپني جنت ميں داخل فرمائے گا۔

الله پر كوئي چيز واجب نهيں هوتي اس كي بهت سي وجوهات هيں۔  ان ميں سے بعض يه بھي هيں:

أولا : اس لئے كيوں كه وه قانون ساز هے۔ اور  دنياوي قوانين دنيا ميں بسنے والي مخلوق پر نافذ هوتے هيں ان كے خالق پر نهيں۔  اللَّـهُ الصَّمَدُ ﴿الإخلاص: ٢﴾ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے۔

ثانيا: خالق مختار كل هے جس سے كوئي سوال نهيں كيا جا سكتا۔  لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ ﴿الأنبياء: ٢٣﴾ وه اپنے کاموں کے لئے (کسی کےآگے) جواب ده نہیں اور سب (اس کےآگے) جواب ده ہیں۔

ثالثا: مخلوق كا وجود هي خالق كے مرهون منت هے۔ لهذا مخلوق كي طرف سے خالق كے لئے كئے جانے والے اعمال خالق كے ان گنت احسانات پر اس كا حق هے جو  بطور شكرانه  ادا كئے جاتے هيں۔ لهذا مكافات عمل ميں خالق پر كوئي چيز واجب نهيں هوتي۔ البته اس نے اس كے حقوق كي پاسداري كرنے والوں كے لئے مزيد احسانا ت كا اعلان كر ركھا هے۔

وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ ﴿ابراهيم: ٧﴾ اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاه کر دیا کہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیاده دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے۔


مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿النحل: ٩٧﴾ جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن باایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے۔ اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے۔


وَعَدَ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ﴿النور: ٥٥﴾ تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان ئے ہیں اور نیک اعمال کئے ہیں اللہ تعالیٰ وعده فرما چکا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسے کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یقیناً ان کے لئے ان کے اس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کرکے جما دے گا جسے ان کے لئے وه پسند فرما چکا ہے اور ان کے اس خوف وخطر کو وه امن وامان سے بدل دے گا، وه میری عبادت کریں گے میرے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں گے۔ اس کے بعد بھی جو لوگ ناشکری اور کفر کریں وه یقیناً فاسق ہیں۔

·      مخلوق كے ما بين  آپسي حقوق

حقوق الحيوانات (قصة الكلب، (رجل سقى الكلب"متفق عليه" وامرأة مومسة "متفق عليه" عن أبي هريرة) قصة الهرة (متفق عليه) أكل الطيور من الزراعة (متفق عليه عن أنس) ذبح (صحيح مسلم عن أبي يعلى شداد بن أوس) لا تتخذوا شيئا فيه الروح غرضا (صحيح مسلم عن ابن عباس) حمل الثقيل (مسند أحمد عن عبد الله بن جعفر صححه الألباني)، النهي عن قتل النملةِ، والنحلةِ، والهدهدِ، والصّردِ (أبوداوود عن ابن عباس صححه الألباني)

حقوق الجماد: فضل الغراس (متفق عليه عن أنس بن مالك، وعبد الله بن جابر عند مسلم )

·      انسانوں كے آپسي حقوق

·      همسايوں كے حقوق

·      مسلمانوں كے آپسي حقوق

·      قرابت داروں كے حقوق

·      ذوي الأرحام كے حقوق

·      أولاد كے حقوق

·      والدين كے حقوق

·      بهن بھائيوں كے حقوق

·      مياں بيوي كے حقوق

 

ýحقوق كے أنواع واقسام:

§      خالق كا حق مبندوں پر

§      نفس كا حق بنده پر

§      بندوں كا حق بندوں پر

§      سماج اور افراد كے حقوق

ýبندوں كے بندوں پر حقوق:

o    قرابت كے حقوق

o    ولايت كے حقوق

o    همسايوں كے حقوق

o    حاجتمندوں كے حقوق

هم اس سلسلے ميں انھيں چار حقوق پر بات كريں گے ان شاء الله العزيز۔